سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی پر گہری تشویش

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی پر گہری تشویش

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت سعودی عرب نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل اور ضبط نفس سے کام لیں، کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور بات چیت اور دانائی کو ترجیح دیں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے اور تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جو امن و استحکام کے فروغ، سلامتی کی بحالی، اور پاکستان و افغانستان کے برادر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جا رہی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور عالمی برادری خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دے رہی ہے۔

Scroll to Top