پاک فوج زندہ باد کے نعروں کیساتھ خیبر میں افغان کشیدگی کیخلاف مظاہرہ

پاک فوج زندہ باد کے نعروں کیساتھ خیبر میں افغان کشیدگی کیخلاف مظاہرہ

خیبر کے لنڈی کوتل بازار میں پاک افغان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں سیاسی، سماجی شخصیات، تاجر برادری اور عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں زوردار نعرے بازی کی اور پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ پاک افغان کشیدہ صورتحال دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہے، خاص طور پر بارڈر بندش اور تجارتی سرگرمیوں کے معطل ہونے سے دونوں ملکوں کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔

طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اس لیے فوری طور پر بارڈر کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ پاک افغان تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار ماحول چاہتے ہیں۔

مظاہرے کے آخر میں پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے اور وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

Scroll to Top