ضلع کرم کے علاقے یاستہ طورہ واڑی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے حادثے میں 5 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کان بیٹھنے کے نتیجے میں دیگر مزدور ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ایک مزدور کو زندہ نکال لیا، تین مزدور تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور کام میں مصروف تھے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں تاج اللہ، زیورالرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے عمارت میں آگ لگ گئی
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔





