سونا مہنگا ،پاکستان میں سونے کی قیمت نے نئی بلند ترین سطح چھو لی

سونا مہنگا ،پاکستان میں سونے کی قیمت نے نئی بلند ترین سطح چھو لی

عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کو صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 5,500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا ہو گیا، جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونا 4,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے پر آ گیا، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 147 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 247 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 55 ڈالر بڑھ کر 4,071 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تک جا پہنچا۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی وجہ شرح سود میں ممکنہ کمی اور امریکا-چین کشیدگی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کی طرف راغب کیا ہے۔

Scroll to Top