ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والے اسمارٹ فونز کی تازہ ترین فہرست سامنے آ گئی ہے جس میں شاؤمی کا 17 پرو میکس اسمارٹ فون مسلسل تیسرے ہفتے بھی سرفہرست ہے۔
صارفین کی دلچسپی اور ڈیمانڈ کے حوالے سے مرتب کی گئی اس فہرست میں ایپل کا آئی فون 17 پرو میکس دوسرے جبکہ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔
رینکنگ میں چوتھی پوزیشن شاؤمی 15 ٹی پرو 5 جی کے حصے میں آئی، جب کہ سام سنگ گلیکسی اے 56 نے پانچویں نمبر پر جگہ بنائی۔ اس بار ون پلس 15 فائیو جی نے نئی انٹری کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی، جبکہ شاؤمی 17 پرو 5 جی ساتویں نمبر پر رہا۔
فہرست میں آٹھویں مقام پر سام سنگ گلیکسی ایم 17 فائیو جی نے نئی انٹری دی ہے، نویں نمبر پر ایپل آئی فون 17 موجود ہے اور دسویں نمبر پر سام سنگ اے 17 فائیو جی نے نئی شمولیت کے ساتھ جگہ حاصل کی ہے۔
یہ رینکنگ صارفین کے آن لائن رجحانات، سرچز اور مارکیٹ میں فروخت کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جو اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔





