راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے ملاقات کرنے والے چھ افراد کے ناموں کی فہرست ارسال کی ہے، جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور نیاز اللہ نیازی کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ، علی عمران اور مبشر اعوان کا بھی نام ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شرم الشیخ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو فیورٹ قرار دیا
بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔





