خیبر پختونخوا ، ایس ایس ٹی کی 1581 آسامیوں کیلئے ایک لاکھ ، 85 ہزار امیدوار میدان میں

خیبر پختونخوا ، ایس ایس ٹی کی 1581 آسامیوں کیلئے ایک لاکھ ، 85 ہزار امیدوار میدان میں

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC) نے سیکنڈری اسکول ٹیچرز (SST) کی مختلف آسامیوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

کمیشن کے مطابق، مختلف مضامین میں کل 1581 اسامیوں کے لیے 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

مرد و خواتین امیدواروں میں زبردست دلچسپی پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
جنرل SST (میل) کی 575 آسامیوں کے لیے 59,410 درخواستیں موصول ہوئیں۔SST بائیو کیمسٹری (میل) کی 184 پوسٹوں کے لیے 20,812 امیدواروں نے درخواست دی۔SST فزکس (میل) کی 186 آسامیوں کے لیے 18,425 درخواستیں جمع ہوئیں۔SST آئی ٹی (میل) کی 51 پوسٹوں کے لیے 7,405 درخواست دہندگان سامنے آئے۔

خواتین کی مخصوص آسامیوں کے لیے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔
جنرل SST (فی میل) کی 289 پوسٹوں کے لیے 45,663 درخواستیں دی گئیں۔SST بائیو کیمسٹری (فی میل) کی 79 آسامیوں کے لیے 24,302 امیدواروں نے اپلائی کیا۔SST فزکس (فی میل) کی 179 نشستوں کے لیے 6,470 درخواستیں موصول ہوئیں۔SST آئی ٹی (فی میل) کی 38 آسامیوں کے لیے 2,096 درخواستیں جمع ہوئیں۔

پبلک سروس کمیشن کے مطابق، تمام امیدواروں سے درخواست فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے کی خطیر رقم وصول ہوئی ہے، جو ادارے کے مالی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اتنی بڑی تعداد میں درخواستوں کی وصولی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان آسامیوں کے لیے مقابلہ انتہائی سخت ہوگا، اور امیدواروں کو میرٹ پر پورا اترنے کے لیے بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔

Scroll to Top