خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل پرانے اور نئے چہروں کی حتمی منظوری بانی سے لی جائے گی

پشاور:خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے ممبران کے ناموں کو فائنل کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج جمعرات کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے دوران کابینہ کے حتمی ارکان کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد ناموں کو باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ میں کچھ سابق ارکان کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ کچھ نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔

خاص طور پر مشیر خزانہ مزمل اسلم اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کو اپنی موجودہ ذمہ داریاں دی جائیں گی اور انہیں نئی کابینہ میں بھی شامل رکھا جائے گا۔

اسی دوران عبد الکریم، ظاہر شاہ طورو اور قاسم علی شاہ کو کابینہ سے نکالے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کے نام ابھی زیر غور ہیں اور ان کی شمولیت کے بارے میں فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائی عاقب اللہ اور فیصل ترکئی کو کابینہ میں جگہ ملنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کابینہ میں شامل یا خارج کیے جانے والے افراد کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور اور پشاور سموگ کی لپیٹ میں، ایئر کوالٹی خطرناک حدیں عبور کر گئی

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ تنقید سے بچنے کے لیے وہ اس فیصلے کا اختیار بانی پر چھوڑ رہے ہیں اور بانی کی منظوری کے بغیر کوئی نام کابینہ کا حصہ نہیں ہوگا۔

حالیہ سیاسی صورتحال میں نئی کابینہ کے ارکان کے اعلان کا انتظار جاری ہے۔ حکومتی حلقے اس سلسلے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ْآ

Scroll to Top