وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ اور بچوں کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شہدا کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کو دنیا چھوڑے 74 برسی بیت گئے
وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا شہدا قوم کا فخر اور سرمایہ افتخار ہیں، لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے۔





