مالا کنڈ، ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی

مالا کنڈ، ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی

سوات موٹر وے پر المناک حادثے میں ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ مالاکنڈ کے قریب پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثے کا سبب تیز رفتاری بتایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نورالامین کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک خانہ بدوش خاندانوں کو لے کر جا رہا تھا، جو سوات کے علاقے بحرین سے سردی کے آغاز سے قبل گرم علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔

موٹروے پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Scroll to Top