افغان مہاجرین کی واپسی، اعلیٰ سطح اجلاس میں آج اہم فیصلوں کا امکان

حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی اور مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعظم  شہبازشریف کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات، حالیہ سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مغربی سرحد پر افغان طالبان کی حالیہ جارحیت پر سیکیورٹی ادارے تفصیلی بریفنگ دیں گے، افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سیز فائر کو مستقل بنانا چاہے تو ہمیں اعتراض نہیں: وزیر دفاع

اجلاس میں قومی سلامتی کے تناظر میں مستقبل کی پالیسی پر مشاورت کی جائے گی اور قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور ہوگا۔

Scroll to Top