بانی تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دے دیا

بانی تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے اہم مرحلے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اپنی مرضی کی کابینہ بنانے کا اختیار سونپ دیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نہ صرف اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے بلکہ اس ضمن میں مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ کابینہ میں کس کو شامل کرنا ہے اور کس کو نہیں، اس کا فیصلہ اب صرف سہیل آفریدی کریں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نئی کابینہ ایک نئے سرے سے تشکیل دی جائے گی جو پارٹی کی نئی صف بندی کی بنیاد بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، اعلیٰ سطح اجلاس میں آج اہم فیصلوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پارٹی تنظیم نو اور حکومت سازی کے اس مرحلے میں مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کابینہ میں کئی نئے چہرے شامل ہوں گے۔

Scroll to Top