نومبر میں احتجاج سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں،اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے 200 فیصد امکانات ہیں، بانی کے کیسز میرٹ پر چلیں تو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہیں گے، کافی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں ہو چکی ہیں، لیگل گراؤنڈز پر ایسا کچھ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مزید جیل میں رہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں سابق سپیکراسد قیصر کا کہنا تھاکہ طارق فضل چوہدری نےکل بیان دیا کہ پتا نہیں اس میں کتنی سنجیدگی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کے حوالے سے بھی ان سے بھی پوچھا جائے گا، کہیں منتقلی کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں،یہ حکومت کی صوابدید ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر تمام پارٹیوں سے بات کی، ہمارے کے پی میں ایم پی اے ڈٹ کر کھڑے رہے، پوری پی ٹی آئی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ کے پی بہتر طریقے سے عوام کو متحرک کر سکتےہیں، نظر آئے گا کہ پارٹی نئے طریقے سے متحرک ہوئی ہے، اُمید ہے سہیل آفریدی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں نے مذیدکہا کہ نومبر میں احتجاج سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں، بانی نےتحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی کودی ہے، ہم نے جلسوں کے ذریعے عوام کو متحرک کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اُٹھائیں گے،بھرپور مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو نچلی سطح پر موجود ہے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں،بلدیاتی انتخابات کرائیں،ن لیگ ایک سیٹ جیت کر دکھائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرائیں،ن لیگ ایک سیٹ جیت کر دکھائے، اب بھی ہمارے نشان کا مسئلہ کیا جا رہا ہے، یہ بلدیاتی انتخابات سے بھاگیں گے،یہ کسی الیکشن کے موڈ میں نہیں، دوبارہ الیکشن میں ن لیگ 10 سیٹیں بھی جیت جائے تو ہم سیاست نہیں کریں گے، کیا نوازشریف ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بھول گئے؟ آئیں ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر بیٹھیں،اس پر بات کر سکتے ہیں، نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی،انہوں نے اپنی سیاست پر سمجھوتہ کر لیا۔

Scroll to Top