نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے شہریوں کے لیے ایک اہم اعلان جاری کیا ہے۔
نادرا جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی قومی شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات جاری کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے نے عوام کی سہولت کے لیے ایک اہم اطلاع دی ہے۔
نادرا کی جانب سے سسٹم کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہےجس کے باعث ہفتہ 25 اکتوبر 2025 کو شام 4 بجے سے 6 بجے تک دو گھنٹے کے لیے نادرا کی اہم خدمات معطل رہیں گی۔
نادرا کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کے دوران نادرا کے تمام دفاتر، پاک آئی ڈی موبائل ایپ، اور وہ دیگر ادارے جو نادرا کی خدمات استعمال کرتے ہیں میں شناختی کارڈ کی تصدیق کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
ادارے نے اس دوران شہریوں کو پیش آنے والی ممکنہ مشکلات پر پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اور یہ اپ گریڈیشن اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔





