پی ٹی آئی اجلاس، امن جرگے کی تشکیل کا فیصلہ، پولیس کی قربانیوں کو سراہا گیا

پی ٹی آئی اجلاس، امن جرگے کی تشکیل کا فیصلہ، پولیس کی قربانیوں کو سراہا گیا

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور حالیہ ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر اظہارافسوس کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران، سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ امن جرگے کا مقصد دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے پولیس کی قربانیوں کو سراہا اور واضح کیا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کو جدید آلات، تربیت اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ عوام کی حفاظت کے لیے موثر کردار ادا کر سکیں۔

Scroll to Top