پشاور میں دھماکہ! سی ٹی ڈی تھانہ لرز اُٹھا،علاقے میں خوف و ہراس

پشاور میں دھماکہ! سی ٹی ڈی تھانہ لرز اُٹھا،علاقے میں خوف و ہراس

پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کے ایک حصے کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

محکمہ سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تھانے اور گردونواح میں تعینات کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top