دیر بالا، سیاحتی مقام کمراٹ میں داخلے کیلئے استعمال ہونیوالا واحد رابطہ پل اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے اور کمراٹ کا زمینی رابطہ عارضی طور پر منقطع ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل سے ایک لوڈ گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور گاڑی دریاء میں گر گئی، جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد ایمرجنسی اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ٹیمیں پل کے مقام پر موجود دیگر ممکنہ خطرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
اس حادثے کے باعث کمراٹ کا زمینی رابطہ بند ہو گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں جب تک کہ پل کی مرمت اور خطرے کے جائزے کا کام مکمل نہ ہو جائے۔
مقامی حکام نے وعدہ کیا ہے کہ پل کی مرمت جلد از جلد مکمل کی جائے گی تاکہ سیاحتی مقام کا رابطہ بحال ہو سکے اور علاقہ کے رہائشی اور سیاح بلا تعطل آمد و رفت کر سکیں۔





