مکان بنانا ہوا مزید آسان ،ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی

مکان بنانا ہوا مزید آسان ،ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو تعمیراتی شعبے اور مکان بنانے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد کم ہے۔ پچھلے ہفتے یہ اوسط قیمت 1369 روپے تھی۔

رپورٹ کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے بھی یہی رہی۔

شہروں کے لحاظ سے اوسط ریٹیل قیمتیں کچھ یوں ہیں:
اسلام آباد: 1345 روپے
راولپنڈی: 1346 روپے
گوجرانوالہ: 1400 روپے
سیالکوٹ: 1350 روپے
لاہور: 1406 روپے
فیصل آباد: 1380 روپے
سرگودھا: 1360 روپے
ملتان: 1378 روپے
بہاولپور: 1407 روپے
پشاور: 1334 روپے
بنوں: 1300 روپے
جنوبی شہروں میں:
کراچی: 1369 روپے
حیدرآباد: 1427 روپے
سکھر: 1500 روپے
لاڑکانہ: 1407 روپے
بلوچستان میں:
کوئٹہ: 1500 روپے
خضدار: 1443 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کمی فی الوقت معمولی ہے، لیکن تعمیراتی منصوبوں کے لیے مثبت رجحان ہے اور مستقبل میں مزید کمی کے امکانات بھی موجود ہیں۔

اس کمی کے باعث عوام کے لیے مکان بنانا اور دیگر تعمیراتی منصوبے نسبتا کم خرچ میں ممکن ہوں گے، جس سے عام شہریوں اور کاروباری شعبے دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Scroll to Top