پشاور: پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنا شعور اور احترام کے منافی عمل ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان کہنا تھا کہ انسان میں اتنی سمجھ اور عزت ہونی چاہیے کہ وہ دوسروں کو عزت دے تاکہ خود بھی عزت حاصل کرے۔
ایمل ولی خان کی یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کچھ اراکین قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے۔
ایمل ولی خان نے اپنے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اراکین کا نام لیے بغیر کہا کہ قومی ترانہ بجنے کے دوران بیٹھنا بے وقوفی اور بے ادبی ہے۔
اے این پی سربراہ نے واضح کیا کہ وہ خود ہر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوتے ہیں اور ایسے رویوں کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل قومی وقار کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کے امن جرگے میں پی ٹی ایم ارکان قومی ترانے کے وقت اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے
یاد رہے کہ امن جرگے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے امن جرگے کے دوران تنازعہ، پی ٹی ایم ارکان قومی ترانے کے وقت اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام امن جرگے کے دوران قومی ترانے کے احترام کے حوالے سے تنازعہ سامنے آیا۔ اطلاعات کے مطابق، جرگے میں شریک پی ٹی ایم کے ارکان قومی ترانے کے وقت اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے، جبکہ باقی تمام شرکاء نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
پی ٹی آئی کے نمائندوں نے اس موقع پر امن و امان اور صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں مختلف ترقیاتی اور سیاسی امور پر غور کیا گیا۔ تاہم پی ٹی ایم ارکان کی اس غیر معمولی رویے نے اجلاس میں موجود دیگر شرکاء میں حیرت اور سوالات پیدا کر دیے۔





