پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر احمد حسین نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 میں اپنی شاندار فیلڈنگ سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
میچ میں پاکستان نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 187 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی فیلڈرز کی مجموعی کارکردگی قابلِ تعریف رہی تاہم احمد حسین کا لیا گیا ایک شاندار کیچ میچ کا یادگار لمحہ بن گیا۔
View this post on Instagram
میچ کے 45ویں اوور میں مومن سیام کی گیند پر سکاٹ لینڈ کے بیٹسمین مانو ساراسوت نے فل اور سیدھی گیند پر لیڈنگ ایج دیا، جس پر احمد حسین نے برق رفتاری سے پیچھے کی جانب چھلانگ لگاتے ہوئے غیر معمولی کیچ تھام لیا۔
اس کیچ نے نہ صرف شائقین کو حیران کر دیا بلکہ پاکستانی فیلڈنگ کے بلند معیار کو بھی اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ احمد حسین نے اس سے قبل بھی پہلے میچ میں پوائنٹ پر ایک شاندار کیچ لے کر اپنی فیلڈنگ صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سام سنگ نے نیا فون متعارف کرایا، آتے ہی مارکیٹ پر چھا گیا
فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ احمد حسین نے بیٹنگ میں بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انہوں نے 47 رنز کی اہم اننگ کھیلی جبکہ عثمان خان نے شاندار 75 رنز بنائے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 111 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔ احمد حسین کی ہمہ جہت کارکردگی نے انہیں میچ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل کر دیا اور شائقین کو مستقبل کے ایک ابھرتے ہوئے اسٹار کی جھلک دکھا دی۔





