14 سال کی عمر میں ڈیبیو، نوجوان کرکٹر نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے ایک میچ میں 14 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی نے تاریخ رقم کر دی، وہ آئی پی ایل میچ کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

19 اپریل کو راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم، جے پور میں کھیلے گئے میچ میں نوجوان کرکٹر ویبھوو سوریاونشی کو راجستھان رائلز کی فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا، جو شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔

ویبھوو سوریاونشی نے 14 سال اور 23 دن کی عمر میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا۔ اس سے قبل آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز پریاس رائے برمن کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 16 سال 154 دن کی عمر میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے ایک میچ کھیلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا، وجوہات سامنے آگئیں

ویبھوو کا شامل ہونا نہ صرف راجستھان رائلز بلکہ پورے آئی پی ایل کے لیے تاریخی لمحہ ثابت ہوا، اور ان کا یہ کارنامہ نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک نئی امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے۔

Scroll to Top