امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کو پاک بھارت تنازع پر تشویش ہے لیکن وہ اس میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے جواب دیا، تاہم امریکا کا اس تنازعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع کو جلد حل ہونا چاہیے اور امریکا اس معاملے میں صرف سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے۔
جے ڈی وینس نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بھارت ایٹمی جنگ نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم ہمیشہ تشویش کا باعث ہوتا ہے۔
ہم دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا یہ ہمارا کام نہیں ہے اور ہم اس میں مداخلت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولنگر میں بھارتی ڈرون کی دراندازی ناکام، افواج پاکستان نے مار گرایا
امریکی نائب صدر نے دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایسی صورتحال عالمی امن کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔