نئی دہلی: بھارت میں رافیل طیاروں کی ڈیل ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئی ہے، جسے اپوزیشن اور میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے کی ہڈی قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس معاہدے میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری اور کک بیکس کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، رافیل سودے میں مودی کے قریبی بزنس مین سوشن گپتا کو بدعنوانی کا اہم کردار قرار دیا جا رہا ہے جبکہ انیل امبانی کو اس معاہدے سے مالی فائدہ حاصل ہوا۔ اس حوالے سے حکومت پر سی بی آئی تحقیقات دبانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ رافیل ڈیل کواوپن اینڈ شٹ کیس قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ نریندر مودی نے ذاتی طور پر انیل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کا سیاسی کیریئر ختم، بھارت کو سائبر وار میں شکست، وزیردفاع
راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ وہ عوام کو بتائے کہ رافیل کی پرانی ڈیل کو کب بائی پاس کیا گیا اور کیا وزارتِ دفاع نے اس پر اعتراض کیا تھا؟