نہ دباؤ، نہ خوف ہم اپنے بھائی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،علیمہ خان کا دوٹوک اعلان

نہ دباؤ، نہ خوف ہم اپنے بھائی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،علیمہ خان کا دوٹوک اعلان

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے خوفزدہ ہیں اس لیے انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ ان پر الزام ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام کارکنوں تک پہنچاتی ہیں اور صرف اس وجہ سے ان کے خلاف 60 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے عدالت کے باہر بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بریفنگ کے حوالے سے عمران خان نے انہیں آگاہ نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہیں، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘

علیمہ خان کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا ہے، جہاں ان کی حمایت اور سیاسی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔

Scroll to Top