چین سے تعلقات میں بڑی پیشرفت، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹیسلا کو بھارت میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف کار ساز کمپنی ٹیسلا کو بھارت میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا ہے۔ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ اگر ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا فیکٹری قائم کی تو یہ امریکا کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔

فروری میں ایک امریکی میڈیا انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں اپنی پیداوار امریکا میں رکھیں تاکہ ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے۔

حالیہ بیانات میں بھی انہوں نے کہا ہے کہ ٹیسلا سمیت دیگر آٹو کمپنیوں کو گاڑیاں اور پرزے امریکا میں تیار کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب ایلون مسک پہلے ہی بھارت میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں، بالخصوص ہائی امپورٹ ڈیوٹیز، پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں پر چین کو مصنوعات فروخت کرنے پر پابندیاں عائد کر دیں

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ایپل کو بھی خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہ کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ کا یہ سخت موقف امریکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top