بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھوپال میں ریلی سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، ان پر تھوڑا دباؤ ڈالو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے اُدھر سے ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا اور کہا کہ مودی جی کیا کر رہے ہو؟ نریندر سرینڈر اور مودی جی نے جی حضور کہہ کر اشارے کی تعمیل کردی۔
ان کا کہنا تھاکہ آزادی کے بعد سے ان کو سرینڈر والے خط لکھنے کی عادت ہے،تھوڑا سا دباؤآجائے تو فوری ایک سیکنڈ میں لکھ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :تباہ شدہ طیارے گنتی کرتے کرتے گودی میڈیا حواس باختہ ہوگیا، پاکستانی طیارے گرانے کا بےبنیاد دعویٰ
واضح رہے کہ پاکستان سے جنگ میں ہزیمت اٹھانے اور پھر سیز فائر کرنے پر مودی سرکار کو بھارت میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔