واشنگٹن/ٹوکیو: امریکی صدر نے جاپانی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ پروگرام میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کال موجودہ بین الاقوامی سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں بڑھتے ہوئے بیلسٹک میزائل خطرات کے تناظر میں کی گئی، جس میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور جاپان پہلے بھی بیلسٹک میزائل ڈیفنس (BMD) نظام میں شراکت دار رہے ہیں اور دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر SM-3 میزائل جیسے جدید روک تھام نظام پر کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندرمودی سرینڈرہوگئے، راہول گاندھی
گولڈن ڈوم ایک جدید دفاعی پروگرام ہے جس کا مقصد میزائل حملوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے اس پروگرام میں جاپان کی تکنیکی صلاحیت اور خطے میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے۔