پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، چین

چین نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی سفارتی وفد میں شامل سینئر سیاستدان ششی تھرور گانے گانے میں مصروف، عوام کا شدید ردعمل

انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

Scroll to Top