سیاسی دباؤ کے باعث بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

بنگلادیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں آئندہ سال ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں رواں سال اگست میں پرتشدد عوامی انقلاب کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلادیش کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

Scroll to Top