گرم و خشک موسم کا راج ،خیبرپختونخوا کا موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

پنجاب میں شدید گرمی،خیبرپختونخواکےچندعلاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں شدید گرمی جبکہ خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں میں شدید گرمی رہےگی،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،چترال، دیر اور گردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، علی امین گنڈاپور

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنےکی توقع ہے،دوپہر کے بعد میدانی اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top