ٹریول ایڈوائزری: امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت اور پاکستان جانے سے روک دیا

بلاول بھٹو کے دورۂ امریکہ پر امریکی ردعمل، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دے دیا گیا

واشنگٹن: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد کے حالیہ دورۂ امریکہ پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خوشی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی قائم ہو چکی ہے۔

ٹیمی بروس نے بتایا کہ پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون علاقائی امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں امریکی سرحدوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ افراد اور غیرقانونی مہاجرین کا داخلہ روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا ، بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کریگا

ٹیمی بروس نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تجاویز طلب کی ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت بھی ہو رہی ہے۔

دورۂ امریکہ میں پاکستانی وفد کی سفارتی ملاقاتوں کو خطے میں امن، سکیورٹی اور عالمی تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top