موسم کی تبدیلی، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

پاکستان میں مون سون بارشیں کب شروع ہوں گی؟

اسلام آباد :ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔

انہوںنے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے، تاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔

ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سابق ناظم پشاور محمد عاصم خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی مقرر

دوسری طرف چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔ اور رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

Scroll to Top