پہلگام فالس فلیگ کے بعد ٹرمپ کا پہلا ردعمل،پاک بھارت تعلقات سے لاعلم، ثالثی سے انکار

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان طویل تجارتی کشیدگی کے بعد ایک بڑا تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر صرف ان کے اور چینی صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کی شرائط کے تحت چین امریکہ کو میگنیٹس اور دیگر نایاب معدنیات کی پیشگی فراہمی کرے گا۔ اس کے بدلے میں امریکہ چین کو وہ تمام مصنوعات اور سہولیات فراہم کرے گا جن پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت چینی طلبا کو امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ دونوں ممالک کی مصنوعات پر ٹیرف کا نیا نظام بھی طے پایا ہے۔

اس کے مطابق چین میں امریکی مصنوعات پر 55 فیصد اور امریکہ میں چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے بحران کو سنگین مسئلہ قرار دیدیا

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آغاز میں ہی چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر بھاری ٹیرف نافذ کر دیے تھے۔ اب اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top