پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔ جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں ملائیشیا کو جاپان کے خلاف دو گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا مگر جاپان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کر دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ملائیشیا کے چار چار پوائنٹس ہوگئے مگر ایک گول زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ نیوزی لینڈ نے 3ـ4 سے جیتا تھا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا اور دوسرا گول یکے بعد دیگرے 13 ویں اور 14 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے کیا۔ 28 ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں :22 جون تک کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،ہیٹ ویو الرٹ جاری

نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کاسلیٹ نے تین گول کی ہیٹرک کی جبکہ نائس ووڈ نے ایک گول سکور کیا۔

Scroll to Top