ایبٹ آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ کارڈ کا اجرا

ایبٹ آباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس ایبٹ آباد نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اسلام آباد طرز پر سمارٹ کارڈ کا اجرا کر دیا۔

ایکسائز آفس ایبٹ آباد میںای ٹی او عمار خان نے باضابطہ طور پر پہلا سمارٹ کارڈ جاری کیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق اب گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے روایتی کاغذی کارڈز کی جگہ صرف سمارٹ کارڈز ہی جاری کیے جائیں گے، جن میں جدید سیکیورٹی فیچرز اور ڈیجیٹل معلومات شامل ہیں۔

اس موقع پر ای ٹی او عمار خان نے میڈیا کو بتایا کہ آج سے رجسٹریشن بک کی جگہ تمام نئی گاڑیوں کو صوبہ خیبر پختون خواہ کا یونیورسل نمبر کا سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ یہ سہولت صوبہ بھر کے تمام پرانے صارفین کو بھی اپنے متعلقہ اضلاع میں میسر ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج کےبورڈ آف گورنرز کا اجلاس،سالانہ بجٹ مشروط طور پر منظور

شہریوں نے اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

Scroll to Top