ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
کریملن کے مطابق، صدر پیوٹن نے اس گفتگو کے دوران ایران کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے یوکرین تنازع پر بھی بات کی اور اس کے حل پر زور دیا۔
تاہم روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا، البتہ بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔