الف خان شیرپاو
چارسدہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (فی میل) چارسدہ میں سیکیورٹی کی سنگین غفلت سامنے آگئی، جہاں نامعلوم شخص الماری کا کنڈا توڑ کر خواتین اساتذہ کی تقریباً 30 سروس بکس غائب کر کے لے گیا۔
الف خان شیرپاو رپورٹ کے مطابق واقعہ جونیئر کلرک کے دفتر میں پیش آیا، جہاں سب ڈویژن چارسدہ کے پانچ مختلف تعلیمی سرکلز سے تعلق رکھنے والی خواتین اساتذہ کے ریکارڈ چوری کر لیے گئے۔ دفتر میں کسی قسم کا سی سی ٹی وی نظام نصب نہ ہونے کے باعث چور کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نے ابتدائی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی۔ انکوائری ٹیم نے تجویز دی کہ غائب شدہ سروس بکس کی ڈپلیکیٹ کاپیاں تیار کی جائیں،
یہ بھی پڑھیں : باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے 139 ملازمین فارغ
تاہم ڈی ای او فیمیل نے اس انکوائری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کو مزید انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، جس پر متاثرہ خواتین اساتذہ نے شدید ناراضگی اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔