انتظار ختم ! ضلع کرم میں سات ماہ بعد 4جی انٹرنیٹ سروس بحال

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق محرم الحرام کے دوران خصوصی سکیورٹی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس آج (آٹھ محرم) نمازِ جمعہ کے بعد بند کی جائے گی اور یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کو مضبوط بنانا، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر کرنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں : 9 اور 10 محرم الحرام کےموقع پر عام تعطیلات کا اعلان

مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top