معرکہ حق میں بزدل دشمن بھارت کو دھول چٹانے پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے

  چودہ اگست اور معرکہ حق کی تقریبات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

حکومت نے چودہ اگست اور معرکہ حق کی مناسبت سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں وزرا، سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہیں۔

اس کمیٹی کا مقصد جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کی تیاری اور نگرانی کرنا ہے۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، عطا تارڑ اور رانا ثناءاللہ شامل ہیں، جبکہ معاون خصوصی حذیفہ رحمان بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ حذیفہ رحمان قومی تقریبات کے لیے فکری و ثقافتی حکمت عملی مرتب کریں گے۔

یوم آزادی کی تقریبات وزارت ثقافت کی زیر نگرانی منعقد کی جائیں گی اور ملک بھر میں 13 اور 14 اگست کو خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ تقریبات قومی جذبے اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے رنگین انداز میں منائی جائیں گی۔

Scroll to Top