ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل ،طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔

ان کے مطابق صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کے نشانات کا معائنہ کیا گیا ہے، جو ان کی عمر سے جڑی علامات ہو سکتی ہیں۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے معالج نے بتایا ہے کہ ان میں نسوں میں کمزوری کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، جو عام طور پر 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں دیکھی جاتی ہیں۔

ان کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پشت پر معمولی نیل کے نشان دیکھے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ نیل بار بار ہاتھ ملانے یا اسپرین کے باقاعدہ استعمال سے جلد کے ٹشوز میں ہونے والی جلن کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان آنے کا امکان، تیاریاں شروع

انہوں نے واضح کیا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی دوا اسپرین، صدر ٹرمپ کے روزمرہ کے طبی معمولات کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معائنے کی تمام تفصیلات ڈاکٹرز کی نگرانی میں جمع کی گئی ہیں اور صدر ٹرمپ کی عمومی صحت پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top