پاک فضائیہ کے طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، جے ایف-17 اور سی-130 نے عالمی اعزازات سمیٹ لیے

پاک فضائیہ کے طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، جے ایف-17 اور سی-130 نے عالمی اعزازات سمیٹ لیے

پاکستان کی فضائی طاقت نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی برتری کا لوہا منوا لیا۔ دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 (RIAT 2025) میں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 سی بلاک تھری اور سی-130 ٹرانسپورٹ طیارے نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے اعلیٰ اعزازات اپنے نام کر کے پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل (آج نیوز)کے مطابق پاک فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیارے جے ایف-17 سی بلاک تھری کو شو کی سب سے باوقار ٹرافی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز بہترین پرواز، اعلیٰ فضائی مہارت اور جدید ترین ایوی ایشن ٹیکنالوجی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ پاکستان کی دفاعی خودانحصاری، انجینئرنگ مہارت اور عالمی سطح پر مقابلے کی صلاحیت کی علامت بن کر سامنے آیا۔

اسی ایونٹ میں پی اے ایف کے سی-130 طیارے نے بھی اپنی شان دار شرکت کے ذریعے اپنے نام کی، جو ایئرکرافٹ کی ترتیب، خوبصورتی اور پیشہ ورانہ معیار پر دیا جاتا ہے۔

سب سے نمایاں بات یہ رہی کہ جے ایف-17 سی بلاک تھری نے پاکستان سے برطانیہ تک کا سفر نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے مکمل کیا، جس نے نہ صرف اس کی طول پرواز صلاحیت کو ثابت کیا بلکہ پاکستان کے ایئر سپیس مینجمنٹ اور ریفیولنگ ٹیکنالوجی میں مہارت کا منہ بولتا ثبوت بھی پیش کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے اس شاندار کامیابی پر کہا کہ یہ ایوارڈز ہمارے ہوا بازوں، انجینئرز اور گراؤنڈ اسٹاف کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ لگن کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پاکستان کے دفاعی شعبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

عالمی ماہرین نے بھی ان کامیابیوں کو خطے میں دفاعی توازن کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے، جو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی خودکفالت کا ثبوت ہیں۔

Scroll to Top