عوامی ریلیف کا منصوبہ کرپشن کی نذر،خیبرپختونخوا کا سولر منصوبہ کمیشن مافیا کی بھینٹ چڑھ گیا، عظمیٰ بخاری

خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن:کارکنوں پر اے ٹی ایمز کو ترجیح دی گئی،عظمی بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی قیادت پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم میں نوٹوں کی چمک کو ترجیح دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے اے ٹی ایمز کو نوازا گیا۔

اپنے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ٹکٹوں کے لیے تحریک انصاف کے اندر بولیاں لگی ہیں اور پارٹی کارکنوں کی جگہ مالدار امیدواروں کو آگے لایا گیا۔

ان کے بقول پی ٹی آئی ورکرز ہار گئے اور نوٹوں کی چمک بازی لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو بظاہر ہارس ٹریڈنگ کی مخالف جماعت بن کر سامنے آتی ہے وہ آج خود اس عمل کی سب سے بڑی پشت پناہ بن چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ پارٹی کے اندرونی حلقوں نے خود اپنی قیادت کے خلاف آواز اٹھا کر سچائی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے کارکن صرف مار کھانے کے لیے رکھے گئے ہیں جبکہ اقتدار اور مراعات کا فائدہ موسمی پرندوں کو دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس ٹریننگ سینٹر فیول غبن کیس،پشاورہائیکورٹ نے ٹی ایم او کی درخواست ضمانت خارج کردی

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

Scroll to Top