کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نےکہا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے جو نہ صرف یورپ بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کا مظہر بن چکا ہے۔
کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے رائل انٹرنیشنل ایئر فورس ٹیٹو شو میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے جس مہارت اور وقار کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نے حالیہ تنازعات میں کلیدی کردار ادا کیا اور دنیا بھر کے ماہرین اس کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ایونٹ کے دوران ان کی ملاقات بھارتی ایئر چیف سے بھی ہوئی جبکہ یورپی اور بالخصوص برطانوی ایئر فورس نے پاکستان کی فضائیہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو:قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او سمیت تین افسران زخمی
وائس ایڈمرل عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی اور ایئر فورس مل کر دنیا میں ایک مثبت، پروفیشنل اور طاقتور تاثر اجاگر کر رہے ہیں۔