خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب، مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا جائے گا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب، مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا جائے گا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج صبح 9 بجے طلب کر لیا گیا ہے جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 25 نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کسی بھی رکن کو اپنے ساتھ مہمان لانے کی اجازت نہیں دی گئی،  اسمبلی میں مہمانوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پابندی کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے لگائی گئی ہے کیونکہ اگر اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کی گئی تو بغیر حلف کے اجلاس ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اپوزیشن کی نشستوں پر کسی قسم کا اثر نہیں ڈالیں گے، ڈاکٹر عباد

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر نو منتخب ارکان سے حلف نہ لیا گیا تو ان کے ساتھ آنے والے مہمان اسمبلی کے باہر احتجاج کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top