گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خدشہ ہے صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر حلف نہ لیا گیا تو ہمارے پاس دیگر آپشن موجود ہیں، معاملہ ایک بار پھر عدالت میں جا سکتا ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا ماحول دیکھتے ہوئے یہ امکان موجود ہے کہ کورم کی کمی کا بہانہ بنا کر اجلاس مؤخر کر دیا جائے۔
فیصل کنڈی کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی صورت میں قانونی راستے موجود ہیں اور صورتحال کو سنبھالنے کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بعض سینیٹ امیدوار پارٹی قیادت سے ناراض ہیں جنہیں لاہور میں ایک مخصوص امیدوار کے حق میں لابنگ پر اعتراض ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ناراضی کی اصل وجہ مرزا آفریدی ہیں جن کی حمایت پر اندرونِ خانہ اختلافات سامنے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب، مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا جائے گا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات پیر یا منگل کو ہر صورت ہوں گے لیکن اگر حلف نہ ہوا تو ارکان عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں اس صورت میں عدالت ممکنہ طور پر انہیں یا سپیکر اسمبلی کو براہ راست حلف لینے کا حکم دے سکتی ہے۔