ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور تعصب آمیز رویہ سامنے آگیا۔
بھارتی ٹیم کے پانچ اہم کھلاڑیوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی موجودگی پر میدان میں اترنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا اور یوراج سنگھ نے منتظمین کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئے تو وہ میچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
بھارتی کھلاڑیوں کے مؤقف نے ایونٹ کے غیرجانبدارانہ ماحول پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈرز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ سے ہی کرکٹ کے میدان میں زبردست مقابلہ رہا ہے مگر اس بار بھارتی کھلاڑیوں کے اس رویے نے کھیل کی روح کو مجروح کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کی فضائی پہچان بن چکا ہے، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
پی سی بی اور ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔