سینیٹ کی حتمی فہرست بانی نے جاری کی، کارکنوں کو تسلیم کرنا ہوگا، عمر ایوب

سینیٹ کی حتمی فہرست بانی نے جاری کی، کارکنوں کو تسلیم کرنا ہوگا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جو حتمی فہرست جاری کی گئی ہے۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ امیدواروں کی فہرست تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اور اس میں کسی رائے یا مشاورت کی گنجائش موجود نہیں۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارٹی بانی کا ہر فیصلہ اٹل اور حتمی سمجھا جاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک میں تیزی آ رہی ہے اور اب صرف خیبرپختونخوا ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں سے بھی عوام کی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے سے انکار

عمر ایوب نے مزید کہا کہ بانی پارٹی کی جانب سے اپنے قانونی مشیروں اور بہنوں کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اُن کی بھیجی گئی امیدواروں کی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا بانی تحریک انصاف کے فیصلوں کا احترام ضروری ہے کیونکہ یہی پارٹی نظم و ضبط کی بنیاد ہے۔

Scroll to Top