بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے

بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے

بھارت کو عالمی دفاعی مارکیٹ میں ایک اور دھچکا پہنچا ہے ، برازیل نے بھارتی ساختہ آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات اچانک ختم کر دیے۔

برازیلی دفاعی حکام نے بھارتی میزائل سسٹم کی ٹیکنالوجی کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کیا جس کے بعد برازیل اب اٹلی سے جدید ایئر ڈیفنس نظام حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

برازیلی دفاعی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے آکاش میزائل کا جدید ترین ورژن فراہم کرنے میں ناکامی مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ بنی۔

دفاعی اُمور کی ویب سائٹ ڈیفنس ایکسپریس نے انکشاف کیا کہ بھارتی کمپنیوں نے برازیل کو صرف پرانا ماڈل فراہم کرنے کی پیشکش کی جسے برازیلی فوج نے ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دفاعی معاہدے کی ممکنہ مالیت تقریباً 5 ارب بھارتی روپے تھی، تاہم اب برازیل کی توجہ اٹلی کے جدید ڈیفنس سسٹم کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

برازیل اور اٹلی کے درمیان ابتدائی سطح پر بات چیت کا آغاز بھی ہو چکا ہے جس کا مقصد درمیانے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک جدید فضائی دفاعی نظام کا حصول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی تینوں جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں، ٹرمپ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو حالیہ آپریشن سندور میں ہونے والی عسکری ناکامی اور اس کے بعد ہتھیاروں کے معیار پر اٹھنے والے سوالات کے باعث عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے،  برازیل کی جانب سے آکاش میزائل سسٹم پر عدم اعتماد نے بھارتی دفاعی صنعت کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔

Scroll to Top