چارسدہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

چارسدہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے چیندرو ڈاگ میں پڑوسیوں کے درمیان زبانی تکرار جان لیوا تصادم میں تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ فریقین کے درمیان معمولی تنازعے کے بعد پیش آیا، فریقِ اول سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔

فریقِ دوم سے ایک شخص فائرنگ کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

فائرنگ کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تنگی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے عزائم خاک میں ملا دیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داران کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Scroll to Top