دریائے سوات میں ڈوبنے والی ماں اور 2 سالہ بچی کو ریسکیو 1122 نے زندہ بچا لیا

ملاکنڈ: جوائے لینڈ پارک کے قریب دریائے سوات میں ماں اور 2 سالہ بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ٹیموں نے دونوں کو زندہ بچا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع کنٹرول روم کو موصول ہونے پر واٹر ریسکیو اور میڈیکل ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔

جائے وقوعہ کے قریب پہلے سے قائم عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹ پر موجود ریسکیو اہلکاروں اور مقامی غوطہ خوروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بچی کو پانی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات، دو حکومتی اور دو اپوزیشن اراکین کامیاب، غیرحتمی نتیجہ

ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مزید طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Scroll to Top